انٹرنیشنل

ایرانی جوہری سائنسدان کو کیسے قتل کیا گیاتھا؟ مزید حیران کر دینے والے انکشافات

امریکی،اسرائیلی اور ایرانی حکام نے بھی روبوٹ مشین کے ذریعے محسن فخری زادہ کے قتل کی تصدیق کردی ہے

اسرائیل کی جانب سے گذشتہ برس نومبر میں ایران کے ایٹمی پروگرا م کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو قتل کرنے کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایرانی سائنسدان کو قتل کرنے کے لیے روبوٹ مشین استعمال کی تھی۔ انٹرنیشنل میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی،اسرائیلی اور ایرانی حکام نے بھی روبوٹ مشین کے ذریعے محسن فخری زادہ کے قتل کی تصدیق کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی سائنسدان کو قتل کرنیکے لیے روبوٹک اسنائپرگن ایک ہزار میل دور رکھی گئی تھی، اسرائیل نیروبوٹک گن کے پرزے مختلف ذرائع سے ایران اسمگل کیے اور ان پرزوں کو پک اپ ٹرک میں نصب کیا گیا۔ ٹرک کے مختلف اطراف کیمرے لگائے گئے تھے، ٹرک میں نصب روبوٹک مشین گن کو سیٹلائٹ سے کنٹرول کیا گیا، مشن مکمل ہونیکے بعد ٹرک کو نصب بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.