انٹرنیشنل

طالبان حکومت تسلیم کرنے کا معاملہ، سعودی وزیر خارجہ نے پالیسی واضح کر دی

کشمیر بھارت اور پاکستان کا باہمی مسئلہ ہے، دونوں ممالک بات چیت سے تنازعات حل کریں: شہزادہ فیصل بن فرحان السعود

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ طالبان حکومت تسلیم کرنے کیلئے انتظارکرو اور دیکھو کی پالیسی پرعمل کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ ان دنوں بھارت کے دورے پر موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی۔ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا کہنا تھاکہ کشمیر بھارت اور پاکستان کا باہمی مسئلہ ہے، دونوں ممالک بات چیت سے تنازعات حل کریں۔ ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں القاعدہ، داعش اور طالبان کا دوبارہ منظرعام پرآنا قابل فکر ہے۔ سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ افغانستان سے دوسرے ممالک میں دہشتگردی پھیلنے کے خطرات پر تحفظات ہیں لیکن طالبان نے کہاہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.