انٹرنیشنل

طالبان نے اقوام متحدہ میں سہیل شاہین کو اپنا سفیر نامزدکردیا

طالبان نے رواں ہفتے اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا سفیر نامزد کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی  نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کوخط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے دینے کا مطالبہ کیا اور  ترجمان سہیل شاہین کو افغانستان کا سفیرنامزدکیا۔ طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پیر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں خطاب کرنے کی درخواست کی۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے طالبان وزیرخارجہ کے خط کی تصدیق کردی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.