انٹرنیشنل

مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 مقبوضہ مغربی کنارے پر جنین اور یروشلم کے نزدیک اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی جبکہ فلسطینی مظاہرین کی جانب سے صیہونی فوجیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جنین میں شہید ہوا جبکہ یروشلم میں تین فلسطینی شہید ہوئے جن کی لاشیں اسرائیلی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.