انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

دنیا کی تاریخ میں پہلی بار امریکا اور چین کے درمیان انڈوپیسیفک سمندر میں نئی سردجنگ شروع، کیا چین جنگ جیتنے میں کامیاب ہوگا؟ حیران کر دینے والی تفصیل سامنے آگئی

امریکا اب وسطی یا جنوبی ایشیا کی بجائے چین کیخلاف مشرقی ایشیا میں اتحادی بنا رہا ہے، انڈوپیسیفک سمندر میں سیٹو کی نئی شکل اوکس بن رہی ہے

دنیا کی تاریخ میں پہلی بار امریکا اور چین کے درمیان انڈوپیسیفک سمندر میں نئی سردجنگ شروع، کیا چین جنگ جیتنے میں کامیاب ہوگا؟ حیران کر دینے والی تفصیل سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی امور کے ماہرپروفیسرڈاکٹر منور صابر نے امریکا اور چین کے درمیان نئی سرد جنگ سے متعلق اپنے تجزیے میں کہا کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایسی نئی سرد جنگ شروع ہوچکی ہے جو سمندروں کے اندر ہورہی ہے، اس جنگ کو سمندروں کا میدان جنگ کہا جاسکتا ہے، یہ لڑائی سمندروں کیلئے ہورہی ہے، یہ جنگ سمندر میں انٹرنیشنل زون پر قابض ہونے کیلئے ہورہی ہے، انٹرنیشنل زون میں کسی بھی ملک کے بحری جہاز گھومتے رہیں یا کھڑے رہیں ان کو کوئی نہیں روک سکتا، یعنی گہرے سمندر یا انٹرنیشنل سمندری حدود پر کسی ملک کا قبضہ نہیں ہے۔

امریکا اور چین کے درمیان سرد جنگ انڈوپیسیفک سمندر میں ہورہی ہے، جہاں پر امریکا چین کو اپنے اتحادیوں کی مدد سے گھیرنے کی کوشش کررہا ہے،اس سمندری حدود والے علاقوں میں ویتنام، جاپان، ہندوستان اور جنوبی کوریا دراصل امریکا کے مضبوط اتحادی ہیں،جنگ عظیم دوئم کے بعد سے اب تک جنوبی کوریا کی سکیورٹی کا بندوبست امریکا خود کرتا ہے، چونکہ اس کے ساتھ شمالی کوریا ایک نیوکلیئر پاور ہے، اسی طرح جاپان بھی ایشا کا ایسا ملک ہے، جو امریکن اثرورسوخ سے نہیں نکل سکا۔

سمندری حدود میں چین کو ملائشیا کی بھی سپورٹ لینی چاہیے، یہ قرضے کی پالیسی کی وجہ سے تھوڑا ساناراض ہے۔ یہاں پر انڈیا String of Pearls یعنی جزیروں کی چھڑی کاپروپیگنڈا کررہا ہے، کیونکہ بھارت گھبرایا ہوا ہے کہ چین ہمیں انڈین سمندر میں مختلف بندرگاہیں بنا کر گھیر چکا ہے، سری لنکا، مالدیپ، میانمارکی بندرگاہیں لیز پر چین کے پاس ہیں، اسی طرح سی پیک کے تحت گوادر بھی چین استعمال کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.