انٹرنیشنل

طالبان نے افغان آرمی کے سابق مارشل عبدالرشید دوستم سے 17 سال بعد گھر خالی کروا لیا

عبد الرشید دوستم نے دارالحکومت کابل کے علاقے شیرپور میں رہائش اختیار کر رکھی تھی اور 17 سال سے ایک گھر میں رہائش پذیر تھے

طالبان نے افغان آرمی کے سابق مارشل اور سابق نائب صدر عبد الرشید دوستم کے زیر قبضہ کابل کے پوش علاقے میں گھر 17 سال بعد خالی کروا کر اصلی مالک کو دلوا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عبد الرشید دوستم نے دارالحکومت کابل کے علاقے شیرپور میں رہائش اختیار کر رکھی تھی اور 17 سال سے پوش علاقے کے ایک گھر میں رہائش پذیر تھے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے رشید دوستم کے زیر استعمال گھر کو 17 سال بعد اصلی مالک کے حوالے کردیا۔ رپورٹس کے مطابق مالک مکان کا کہنا ہے کہ رشید دوستم 17 سال سے گھر پر قابض تھا اور ان سالوں میں کرایہ بھی ادا نہیں کیا۔ خیال رہے کہ عبدالرشید دوستم کے کابل کے علاوہ شبرغان اور مزار شریف میں بھی پرتعیش گھر تھے جس پر اب طالبان کا قبضہ ہے۔ مزار شریف پر طالبان کے قبضے کے بعد رشید دوستم فرار ہوگئے تھے تاہم اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ ملک میں موجود ہیں یا بیرون ملک چلے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.