انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

فرانس میں 8برس تک قتل، ریپ اور سنسنی پھیلا کر رکھنے والا شخص کون تھا؟ فرانسیسی پولیس افسر کا ڈی این اے رپورٹ نے 35 سال پرانے واقعات سے پردہ اٹھا

ایک سابق فوجی اور پولیس افسر نے اپنی موت سے قبل لے گریلے یعنی چیچک کے داغ والے شخص کے نام سے مشہور قاتل ہونے کا اعتراف کیا

فرانس میں 8برس تک قتل، ریپ اور سنسنی پھیلا کر رکھنے والا شخص کون تھا؟ فرانسیسی پولیس افسر کا ڈی این اے رپورٹ نے 35 سال پرانے واقعات سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ پیرس میں جرائم کی تفتیش کرنے والے سکواڈ کو کئی دہائیوں تک ایک بدنام سیریل کلر کے جرائم نے پریشان کر رکھا تھا لیکن اب یہ کہا جارہا ہے کہ ایک سابق فوجی اور پولیس افسر نے اپنی موت سے قبل لے گریلے یعنی چیچک کے داغ والے شخص کے نام سے مشہور قاتل ہونے کا اعتراف کیا۔ مقامی طور پر فرانسوا ویروو کے نام سے منسوب اس سابق فوجی کا ڈی این اے لے گریلے سے منسلک کئی جرائم کے جائے وقوعہ میں پایا گیا تھا۔ قتل اور ریپ کے واقعات نے سنہ 1986 اور 1994 کے درمیان پیرس میں سنسنی پھیلا رکھی تھی لیکن یہ واقعات ان کے اعتراف سے قبل تک ناقابل حل رہے ہیں۔

ان سے منسوب سنسنی خیز جرائم میں 11 سال کی سیسل بلوخ کا قتل بھی شامل تھا۔ سنہ 1986 میں جب وہ پیرس میں اپنے سکول نہ پہنچیں تو اس کے بعد ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔ متعدد واقعات میں خاندانوں کی نمائندگی کرنے والے وکیل دیدیئر سبان نے کہا کہ ہم لے گریلے کے تمام جرائم کو کبھی نہیں جان پائیں گے۔ فرانسوا ویروو کو چار قتل اور چھ ریپ کے واقعات سے منسلک کیا جا رہا ہے لیکن مسٹر سبان کا کہنا ہے کہ بلاشبہ وہ مزید جرائم کا بھی مرتکب رہے ہوں گے اور ان کی موت سے بہت سے خاندانوں کے سوالوں کے جواب ادھورے رہ گئے ہیں۔

پیرس جوڈیشل پولیس کی کریمنل بریگیڈ کی دیواروں پر لے گریلے کی ایک تصویر کئی دہائیوں سے لٹکی ہوئی ہے۔ یہ معاملہ بالآخر اس وقت حل ہونے لگا جب حال ہی میں ایک تفتیشی مجسٹریٹ نے پیرس کے علاقے میں اس زمانے میں تعینات 750 ملٹری پولیس افسران کو خط بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ فلیٹ میں مردہ پایا جانے والا 59 سال کا شخص پولیس افسر بننے سے پہلے ایک ملٹری پولیس کا اہلکار تھا اور وہ ریٹائر ہونے والا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.