انٹرنیشنل

طالبان کا عالمی دہشتگردی تنظیم داعش کیخلاف آپریشن، 4 جنگجو ہلاک

طالبان کے آپریشن میں داعش سے تعلق رکھنے والے4جنگجو مارے گئے ہیں۔ طالبان کے آپریشن کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں

طالبان نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش خراساں کے خلاف آپریشن تیز کردیا ہے جبکہ آج کیے گئے آپریشن میں 4 جنگجوؤں کا ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے افغان صوبے ننگر ہار میں دہشتگرد تنظیم داعش خراساں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ طالبان فورسز نے صوبہ ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں 2 الگ الگ مقامات پر آپریشن کیا۔ رپورٹس کے مطابق طالبان کے آپریشن میں داعش سے تعلق رکھنے والے4جنگجو مارے گئے ہیں۔ طالبان کے آپریشن کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.