انٹرنیشنل

دنیا میں سب سے طویل قامت خاتون نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں جگہ بنالی

رومیسہ اس سے پہلے بھی2014 میں دنیا کی قد آور ٹین ایجر کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہیں

دنیا میں سب سے طویل قامت خاتون نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں جگہ بنالی۔خاتون کا قد 7 فٹ اور 7انچ ہے جبکہ اس کا تعلق ترکی سے ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ترک خاتون کو 7 فٹ سے زائد قد پر دنیا کی قد آور خاتون قرار دے دیا ہے۔ 24 سالہ رومیسہ کا قد 7 فٹ 7 انچ ہے،جنہیں ویور سینڈروم(Weaver syndrome) ہے اس عمل میں قد بہت تیزی سے بڑھتا ہے۔ رومیسہ کا کہنا ہے کہ ہر نقصان آپ کے لیے فائدے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے،لہذا اپنے آپ کو قبول کریں کہ آپ کون ہیں۔ رومیسہ اس سے پہلے بھی2014 میں دنیا کی قد آور ٹین ایجر کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.