انٹرنیشنل

بل گیٹس کی بیٹی ‘جنیفر’ نے مصری دوست سے لو میرج کرلی

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے  اپنے مصری دوست نائل ناسر  سے شادی کرلی۔

 16 اکتوبر کو  پہلے ایک خفیہ مسلم تقریب منعقد ہوئی جبکہ اس کے بعدنیویارک کی تقریب  میں جنیفر گیٹس اور نائل ناسر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اس شادی میں 20 لاکھ ڈالرز(یعنی 34 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کا خرچ آیا جبکہ شادی والے دن حکام نے سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی تھیں۔

شادی کی یہ تقریب جنیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں مہمان شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ جنیفر گیٹس اور نائل ناسر کے درمیان 2017 سے قریبی تعلقات تھے اور30 جنوری  2020 میں دونوں نے منگنی کرلی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.