انٹرنیشنل

قومی مذہب اسلام نہیں رہے گا، بنگلادیش سیکولر ازم کی طرف جانے کیلئے تیار

حکومتی وزیر مراد حسن کے مطابق 1972 کے سیکولر آئین کی طرف پلٹنے کیلئے نئی ترمیم جلد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی

قومی مذہب اسلام نہیں رہے گا‘ بنگلادیش کی حکمران جماعت ملکی آئین کو سیکولر ازم کی جانب واپس لے جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی وزیر مراد حسن کے مطابق 1972 کے سیکولر آئین کی طرف پلٹنے کیلئے نئی ترمیم جلد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی، اس ترمیم کے بغیر کسی رکاوٹ کے ایوان سے منظور ہونے کا امکان ہے اور اس اقدام سے اسلام بنگلادیش کا قومی مذہب نہیں رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں شیخ حسینہ کی حکومت نے شیخ مجیب الرحمن کے دیے گئے 1972 کیآئین کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جونیئر وزیر اطلاعات مراد حسن نے کہا ہے کہ ملک میں 1972 کا آئین واپس لایا جائے گا اور اسلام کو بطور قومی مذہب قبول نہیں کیا جائے گا۔ بنگلادیش کی پارلیمنٹ میں حکمران جماعت بنگلادیش عوامی لیگ کو اکثریت حاصل ہے اس لیے اسے اس ترمیم کی منظوری میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.