انٹرنیشنل

بنگلادیش: روہنگیا مہاجرین کے کیمپ پر حملہ، 7 افراد ہلاک

بنگلادیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ پر حملے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بنگلادیش میں جمعہ کے روز مسلح شخص نے روہنگیا مہاجرین کے کیمپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ واقعے میں متعدد مہاجرین زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واقعہ بنگلادیش اور میانمار کی سرحد پر پیش آیا جہاں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ موجود ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ حملہ آور ایک سے زائد تھے جنہوں نے کچھ افراد پر فائرنگ کے ساتھ چاقو سے بھی حملہ کیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ گزشتہ ہفتے پیش آنے والے واقعے کے بعد فوری طور پر ایک حملہ آور کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور چاقو بھی برآمد ہوا تھا۔

تین ہفتے قبل روہنگیا مہاجرین کے ایک رہنما کو ان کے دفتر کے باہر فائرنگ کرکے قتل بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.