انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

امریکی نیوز چینل پر موسم کے خبر نامہ کی بجائے فحش ویڈیو کیسے چلائی گئی، مادر پدر آزاد معاشرے کی ایک اور شرم ناک کہانی منظر عام پر آگئی، ناظرین کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں

خاتون اینکر ٹی وی اسکرین پر فحش ویڈیو چلنے سے متعلق لاعلم رہیں اور خبر پڑھتے ہوئے موسم کا احوال بتانے میں مصروف رہیں

امریکی نیوز چینل پر موسم کے خبر نامہ کی بجائے فحش ویڈیو کیسے چلائی گئی، مادر پدر آزاد معاشرے کی ایک اور شرم ناک کہانی منظر عام پر آگئی، ناظرین کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی نیوز چینل پر موسم کی خبر دینے کے دوران اچانک فحش ویڈیو چل گئی۔میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ اتوار 17 اکتوبر کو شام 6 بجے کی نشریات میں پیش آیا جب مقامی چینل پر موسم کی خبروں کے دوران ناظرین نے متعلقہ خبر دیکھنے کے بجائے 13 سیکنڈز کی فحش ویڈیو دیکھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون اینکر ٹی وی اسکرین پر فحش ویڈیو چلنے سے متعلق لاعلم رہیں اور خبر پڑھتے ہوئے موسم کا احوال بتانے میں مصروف رہیں۔

دوسری جانب پولیس نے اس واقعے کی اطلاع ملنے پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں کئی شہریوں کی جانب سے فحش ویڈیو چلنے کی شکایات ملی ہیں، لوگوں نے کالز کے ذریعے واقعے سے متعلق مطلع کیا۔اس حوالے سے چینل کے منتظمین کا کہنا تھاکہ ویڈیو غلطی سے چلی جس کا علم کچھ ہی سیکنڈز بعد ہوگیا تھا۔ چینل انتظامیہ نے واقعے پر معافی بھی مانگی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اس غلطی کو دہرایا نہیں جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.