انٹرنیشنل

القاعدہ کا سینیر رہنما امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

امریکہ نے شام میں ڈرون حملے میں القاعدہ کے سینیئر رہنما کو ہلاک کر دیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے شام میں ڈرون حملے میں القاعدہ کے سینئر رہنما عبدالحامد المطار کو ہلاک کردیا ہے۔پینٹاگون کے مطابق القاعدہ کے رہنما عبدالحامد المطر کو شمالی شام میں نشانہ بنایا گیا۔ دو روز قبل داعش نے جنوبی شام میں امریکہ کے زیر استعمال بیس کو نشانہ بنایا تھا۔امریکی فوج کے میجر جان رگسبی نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ القاعدہ کے سینئر لیڈر کو ختم کرنے سے امریکی شہریوں ، ہمارے شراکت داروں اور بے گناہ شہریوں کو دھمکیاں دینے والے عالمی حملوں کو مزید سازش اور انجام دینے کی صلاحیت میں رکاوٹ پیدا ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.