انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

افغانستان پر حملے، کیا پاکستان نے امریکا کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی؟ سی این این نے رونگٹے کھڑے کر دینے والے حقائق بتا دیئے

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور بھارت سے تعلقات کی بہتری میں امریکی مدد کے بدلے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی خواہش کا اظہار کیا ہے

افغانستان پر حملے، کیا پاکستان نے امریکا کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی؟ سی این این نے رونگٹے کھڑے کر دینے والے حقائق بتا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی این این نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ افغانستان میں آپریشن کیلئے فضائی حدود کے استعمال پر پاکستان اور امریکا معاہدے کے قریب ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق گزشتہ روز ایک اجلاس میں بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس ممبران کو افغانستان میں آپریشن کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کے لیے جاری مذاکرات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور پاکستان اس حوالے سے معاہدے کے قریب ہیں۔

سی این این کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بھارت سے تعلقات کی بہتری میں امریکی مدد کے بدلے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی مذاکرات جاری ہیں اور معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے تاہم معاہدے میں اب بھی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ سی این این کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکا اب بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کررہا ہے تاہم سرکاری طور پر ایسا کوئی معاہدہ موجود نہیں جس کی بنیاد پر امریکا مستقل بنیادوں پر افغانستان میں آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.