انٹرنیشنل

انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر حملے،مودی سرکار نے آنکھیں بند کرلیں

ہندو انتہا پسندوں کے مسلمانوں پرآئے دن حملوں سے مسلمانوں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا

انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر حملے،مودی سرکار نے آنکھیں بند کرلیں،مودی سرکارکے اقتدارمیں انتہا پسندوں کو کھلی چھٹی مل گئی ، بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے مسلمانوں پرآئے دن حملوں سے مسلمانوں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں اپنا کاروبار یا پہلے ہی سے کم اجرت پر کام کرنے والے مسلمانوں کے ذریعہ معاش کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے تین روزہ دورہ پر وادی کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا گیا ہے، وادی میں بڑی تعداد میں قابض بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ سری نگر کے مختلف علاقوں میں مزید بنکر تعمیر کردیے گئے ہیں جبکہ عمارتوں پر نشانہ باز اہلکار بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.