انٹرنیشنل

ہالینڈ: پولیس نےکورونا پابندیوں کےخلاف احتجاج کرنےوالوں پرگولیاں چلا دیں

کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے گولیاں چلادیں

ہالینڈ: پولیس نےکورونا پابندیوں کےخلاف احتجاج کرنےوالوں پرگولیاں چلا دیں، خبرایجنسی کےمطابق کئی عرصےسےجاری کورونا پابندیوں سےتنگ آکرہالینڈ کی عوام نےسڑکوں کا رخ کیا تاہم مظاہرین کومنتشرکرنےکے لیےپولیس نےفائرنگ کردی۔ خبرایجنسی کےمطابق مظاہرین نےسڑکوں پرجلاؤگھیراؤکیا اورفائرکریکربھی استعمال کیےجب کہ پولیس کی فائرنگ سےکئی افراد زخمی ہوگئےاورہجوم میں بھگدڑمچنےسےبھی متعدد افراد کےزخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق شہرکی ایک سڑک پررات کےوقت ہنگامہ آرائی کےدوران درجنوں افراد کوگرفتارکیا گیا جب کہ اس دوران 7 افراد زخمی بھی ہوئےجن میں پولیس افسران بھی شامل تھے۔ نیدرلینڈزکی حکومت کورونا وائرس کی نئی لہرپرقابوپانےکی کوشش کررہی ہے، ملک میں 21 ہزارسےزائد نئےکیسزرپورٹ ہوئے،حکومت کی جانب سےنئی کورونا پابندیاں نافذ کی گئی ہیں جس کےمطابق مخصوص مقامات پر صرف ان ہی لوگوں کوجانےکی اجازت ہےجومکمل ویکسی نیشن کراچکےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.