انٹرنیشنل

امریکا کے ایٹمی حملے؟روس کا ہنگامہ خیز انکشاف

روس نے امریکا پرالزام عائد کیا ہے کہ وہ روس پرجوہری حملے کے لئے مشقیں کررہا ہے

امریکا کےایٹمی حملے؟روس کا ہنگامہ خیزانکشاف، روس کی وزارت دفاع  کا بیان میں کہنا تھا کہ امریکا نےرواں مہینےروس پردوسمتوں سےجوہری حملہ کرنےکی مشقیں کیں۔ امریکی طیارے روسی سرحد کے 20کلومیٹراندرآئے۔ روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فوجی مشقوں گلوبل تھنڈرمیں شامل10امریکی بمبارطیاروں نےمشرقی اورمغربی سمت سےروس پرجوہری حملےکی مشق کی۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکی جنگی طیاروں کی مشقیں عالمی قوانین اورپروٹوکول کے مطابق تھیں۔ روسی الزامات کے بعد امریکا اورروس کے اعلی فوجی حکام کے درمیان رابطہ ہوا تاہم ان کی گفتگوکی تفصیل منظرعام پرنہیں آئی۔ امریکا اورروس کے درمیان یوکرین کے تنازع پرکشیدگی جاری  ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.