انٹرنیشنل

فرانس:کشتی ڈوبنے سے 31 افراد ہلاک

غیرقانونی تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے سے کم ازکم 31 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں

بحری راستےانگلش چینل کےذریعے فرانس سےبرطانیہ جانے والےغیرقانونی تارکینِ وطن کی کشتی الٹنےسےکم ازکم 31 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئےہیں جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ 2014 کےبعد یہ تارکینِ وطن کےڈوبنےکا سب سےبڑا واقعہ ہےجوفرانسیسی بندرگاہ کیلےکےقریب رونما ہوا ہے۔ تارکین فرانس سےبرطانیہ جارہےتھےکہ ڈنگی بوٹ الٹ کرڈوب گئی اوردرجنوں تارکینِ وطن لقمہ اجل بن گئے۔

واقعے کے بعد فرانسیسی اور برطانوی مشترکہ تلاش شروع کی گئی تاکہ مزید افراد کی جانیں بچائی جاسکیں۔ اس مشن میں تین ہیلی کاپٹر اور تین کشتیاں استعمال کی جارہی ہیں لیکن کسی زندہ فرد کی تلاش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے تحت نقل مکانی کی تنظیم (آئی او ایم) نے 2014 کے بعد سے اسے انسانی جانوں کے زیاں کا سب سے بڑا واقعہ قرار دیا ہے کیونکہ اسی سال سے ڈیٹا جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

بدھ کے روز فرانس کے شمالی ساحلوں پر پرسکون سمندر کی وجہ سے یہ کشتی روانہ ہوئی۔ تاہم سخت سرد سمندر میں ہیجان پیدا ہوا۔ ایک مقامی ماہی گیر نے الٹی ہوئی کشتی کے قریب بے حس و حرکت انسانوں کو دیکھ کر مقامی انتظامیہ کو اطلاع دی ۔

اس واقعےپرافسوس کا اظہارکرتےہوئےفرانسیسی وزیرِاعظم ژاں کسٹکس نےکہا جرائم پشہ اسمگلرانسانی جانوں سےکھیل رہےہیں اوران کی ہمدردیاں مرنےوالوں کےساتھ ہیں۔ انہوں نےمزید کہا ہےکہ فرانس سےبرطانیہ جانےوالےمشہورسمندری راہ گزردی چینل کوپناہ گزینوں کا قبرستان نہیں بننے دیا جائے گا۔ تاہم دیگر امدادی اداروں نے تصدیق کی ہے کہ اب تک اس واقعےمیں دوافراد کوزندہ بچالیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.