انٹرنیشنل

سوئیڈن کی وزیراعظم کو چند گھنٹوں بعد ہی استعفیٰ کیوں دینا پڑا؟

بجٹ پاس نہ ہونے اور حکومت سے اتحادی پارٹی کے الگ ہونے پر میگڈیلینا اینڈرسن نے استعفیٰ دیا

سوئیڈن کی وزیراعظم کو چند گھنٹوں بعد ہی استعفیٰ کیوں دینا پڑا؟ سوئیڈن کی نومنتخب خاتون وزیراعظم نےتقرری کےچند گھنٹےبعد ہی استعفیٰ دے دیا۔ اسٹاک ہوم سےموصولہ اطلاعات کے مطابق بجٹ پاس نہ ہونے اورحکومت سےاتحادی پارٹی کےالگ ہونےپرمیگڈیلینا اینڈرسن نےاستعفیٰ دیا۔ میگڈیلینا اینڈرسن کا کہنا ہے کہ اتحادی پارٹی کے ساتھ چھوڑنے پر مخلوط حکومت کواستعفیٰ دینا ہوتا ہے۔ ایسی حکومت کی قیادت نہیں کرناچاہتی جس کی قانونی حیثیت پرسوالیہ نشان لگ جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صرف بطور سربراہ سوشل ڈیموکریٹس پرمشتمل اقلیتی حکومت جلد دوبارہ اس عہدے پر منتخب ہونےکی امید ہے۔  یاد رہے کہ سوئیڈش پارلیمنٹ نے چند گھنٹے قبل ہی وزیرخزانہ میگڈیلینا اینڈرسن کو وزیراعظم منتخب کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.