انٹرنیشنل

ترک کرنسی چاروں شانےچت؟متحدہ عرب امارات نےڈالرزکی برسات کردی

متحدہ عرب امارات کی جانب سےترکی میں 10 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے

ترک کرنسی چاروں شانےچت؟متحدہ عرب امارات نےڈالرزکی برسات کردی،عرب خبررساں ادارے کےمطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سےترکی میں 10 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سےیہ اعلان امارات کےولی عہد شیخ محمد بن زاید اورترک صدرطیب اردوان کےدرمیان بدھ کے روزانقرہ میں ہونےوالی ملاقات کےبعد کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کےمطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سےترکی میں سرمایہ کاری کا اعلان دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کےایک نئےباب کوکھولےگا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ امارات کی جانب سےیہ اقدام ترکی کی معیشت کوسہارا دینےاوردونوں ممالک کےدرمیان باہمی تعلقات کوبڑھانے کےلیےاٹھایا گیا ہے۔عرب میڈیا کےمطابق متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری میں اسٹریٹیجک سرمایہ کاری سب سےاہم ہوگی جب کہ توانائی، صحت اورخوراک کےشعبوں کوبھی خاص اہمیت حاصل ہوگی۔ واضح رہےکہ ترکی کی کرنسی لیرا کی قدرمیں گزشتہ روزتاریخی کمی آئی اورلیرا ڈالرکےمقابلےمیں 15 فیصد تک نیچےآیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.