انٹرنیشنل

لائسنس کا معاملہ، ماہی گیروں کا برطانیہ کیخلاف احتجاج

فرانسیسی ماہی گیروں نے برطانیہ کی جانب سے لائسنس جاری نہ کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا

لائسنس کا معاملہ، ماہی گیروں کا برطانیہ کیخلاف احتجاج،غیرملکی میڈیا کےمطابق فرانسیسی ماہی گیروں نےبرطانیہ کی سمندری گزرگاہ پرواقع فرانسیسی بندرگاہوں اوریورپی ٹنل کی جانب کشتیوں کی آمد ورفت روک دی۔کشتیوں کی آمد ورفت روکنےکا مقصد برطانیہ جانےوالی اشیا کی رسد کوروکنا تھا۔ ماہی گیروں نےایک گھنٹہ احتجاج کےبعد کشتیوں کی آمد ورفت بحال کردی۔

فرانسیسی ماہی گیربرطانیہ کےیورپی یونین سےعلیحدہ ہونےکےبعد برطانیہ کی جانب سےفرانسیسی ماہی گیروں کوبرطانوی آبی حدودمیں ماہی گیری کےلئےلائسنس جاری نہ کئےجانےپراحتجاج کررہےہیں۔ ماہی گیری کی صنعت علامتی طورپربرطانیہ اورفرانس دونوں کےلیے اہمیت کی حامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.