انٹرنیشنل

امریکی نمائندہ خصوصی کی طالبان سے ملاقات

تھامس ویسٹ نےکہا ہےکہ دوحا میں 29 اور 30 نومبرکوطالبان کےسینئرنمائندوں کےساتھ بات چیت ہوئی

امریکی نمائندہ خصوصی افغانستان تھامس ویسٹ نےکہا ہےکہ دوحا میں 29 اور 30 نومبرکوطالبان کےسینئرنمائندوں کےساتھ بات چیت ہوئی، طالبان وفد کیساتھ دہشتگردی، محفوظ راستے،تمام افغانوں کےحقوق اورپائیدارمفادات پربات ہوئی۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائےافغانستان تھامس ویسٹ نےایک بیان میں کہا کہ دوحا میں طالبان وفد کےساتھ انسانی بحران پرعالمی برادری کےردعمل پربھی تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نےکہا کہ طالبان پرزوردیا ہےکہ اپنی تمام صفوں میں معافی کےاپنےوعدے کی پاسداری یقینی بنائیں اورانتقامی ہلاکتوں،جبری گمشدگیوں کےذمہ داروں کو پکڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان انتقامی ہلاکتوں،افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز(اے این ایس ایف) کےسابق ارکان کی جبری گمشدگی کی اطلاعات پرامریکی تشویش سےآگاہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.