انٹرنیشنل

طالبان کے ساتھ جھڑپوں کی اصل وجہ کیا تھی؟ ایرانی مؤقف نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

طالبان فورسز کے جھڑپیں سرحدی غلط فہمی کی وجہ سے ہوئیں، علاقے کے رہائشیوں کے درمیان سرحدی تنازعے نے واقعے کو جنم دیا

افغانستان میں بر سر اقتدار طالبان کی فورسز اور ایران کے سرحدی گارڈز کے درمیان جھڑپوں کے حوالے سے ایرانی مؤقف نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی سرحدی گارڈز اور طالبان فورسز کے درمیان جھڑپیں اب ختم ہوچکی ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغان صوبے نمروز کے سرحدی علاقے میں طالبان فورسز کے جھڑپیں سرحدی غلط فہمی کی وجہ سے ہوئیں، علاقے کے رہائشیوں کے درمیان سرحدی تنازعے نے واقعے کو جنم دیا۔اس حوالے سے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان سرحد پر معاملہ حل ہوگیا ہے، افغان اور ایرانی بارڈر گارڈز کے درمیان رابطے کے بعد فائرنگ روک دی گئی ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان فورسز کی جانب سے ایرانی چیک پوسٹس پر قبضے کی خبر بھی غلط ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.