انٹرنیشنل

نائن الیون کے متاثرین نے کئی سالوں بعد امریکی حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

افغان حکومت کے پیسے اب طالبان کے ہیں، اس لیے ان پر ہرجانے کی شق لاگو کی جائے: نائن الیون متاثرین کا مطالبہ

نیویارک میں 11 ستمبر 2001(نائن الیون)کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے کے متاثرین نے کئی سال گزرنے کے باوجود امریکی حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ نیویارک کی عدالت نے 2012 میں فیصلہ دیا تھا کہ طالبان، القاعدہ اور دیگر تنظیمیں نائن الیون کی ذمہ دار ہیں، وہ نائن الیون متاثرین کو ہرجانہ ادا کریں۔ امریکا نے طالبان کی جانب سے رواں سال اگست میں کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اپنے بینکوں میں پڑے افغان حکومت کے اربوں ڈالرز منجمد کر رکھے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کے پیسے اب طالبان کے ہیں، اس لیے ان پر ہرجانے کی شق لاگو کی جائے۔ دوسری جانب طالبان نے پچھلے دنوں امریکی کانگریس کے نام کھلے خط میں افغان حکومت کے منجمد پیسوں کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.