انٹرنیشنل

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے بڑی اورحیران کن خوشخبری کا اعلان کر دیا

عمرے پر جانے والے افراد اب 10 کے بجائے پورے 30 دن تک قیام کرسکیں گے: سعودی حکام کا اعلان

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے بڑی اورحیران کن خوشخبری کا اعلان کر دیا ‘ سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وجہ سے پابندیاں عائد کی تھیں تاہم اب بتدریج تمام پابندیاں ختم کی جارہی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں سعودی حکام نے اعلان کیا تھا کہ اب عمرے کیلئے آنے والے افراد کو کوئی قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا تاہم ضروری ہے کہ انہوں نے سعودی عرب میں منظور کیے جانے والے کورونا ویکسین کی کم سے کم دو ڈوز لگوا لیے ہوں۔ سعودی عرب نے صرف 4 ویکسینز کے استعمال کی منظوری دی ہے جن میں موڈرنا، فائزر بائیو این ٹیک، جانسن اینڈ جانسن اور آکسفورڈ کی ایسٹرازینیکا۔

سعودی حکام کا کہنا تھا کہ سفری پابندی کی فہرست میں موجود ممالک کے علاوہ دنیا بھر کے شہری براہ راست عمرے کیلئے آسکتے ہیں تاہم ضروری ہے کہ ان کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہو جبکہ سعودی عرب میں مقیم افراد کیلئے عمر کی حد 12 سال ہے۔ اب سعودی حکام نے معتمرین کیلئے ایک اور آسانی کردی ہے اور وہ یہ کہ عمرے پر جانے والے افراد اب 10 کے بجائے پورے 30 دن قیام کرسکیں گے۔ یکم نومبر 2020 کو جب سعودی عرب نے عمرے کی اجازت دی تو اس وقت معتمرین کو صرف 10 یوم قیام کی اجازت تھی جسے اب 30 دن کردیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.