انٹرنیشنل

وحشتناک واقعہ،سری لنکن وزیراعظم کا عمران خان سےمطالبہ

سری لنکن وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان میں انتہا پسند ہجوم کا پریانتھا کمارا پربہیمانہ تشدد دیکھ کرشدید صدمہ ہوا

وحشتناک واقعہ،سری لنکن وزیراعظم کا عمران خان سےمطالبہ، سیالکوٹ میں پیش آنےوالےوحشتناک اوربےرحم واقعے پرسری لنکن وزیراعظم کا بیان سامنے آگیا۔ سری لنکن وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں انتہا پسند ہجوم کا پریانتھا کمارا پربہیمانہ تشدد دیکھ کرشدید صدمہ ہوا۔ اُنہوں نےکہا کہ میرا دل پریانتھا کےاہلخانہ کےلیے بہت دُکھی ہے،اُمید ہےوزیراعظم عمران خان ملوث تمام افراد کوانصاف کےکٹہرے میں لانےکا وعدہ پورا کریں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روزسیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجرفیکٹری ملازمین کےتشدد سےہلاک ہوگیا تھا،مشتعل افراد نےلاش کو سڑک پرگھسیٹا اورآگ لگادی گئی تھی۔ مشتعل افراد کا دعویٰ ہےکہ مقتول نےمبینہ طورپرمذہبی جذبات مجروح کیےتھے،مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑپھوڑبھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنےواقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتےہوئےانسپکٹرجنرل پولیس سےرپورٹ طلب کرلی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.