انٹرنیشنل

کورونا کی نئی قسم اومی کرون،امریکا سے سنسنی خیز خبرآگئی

کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کےامریکا کی مزید 6 ریاستوں میں پہلےکیس کی تصدیق ہوئی

کورونا کی نئی قسم اومی کرون،امریکا سے سنسنی خیز خبرآگئی،

عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کےامریکا کی مزید 6 ریاستوں میں پہلےکیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ خبرایجنسی کےمطابق نیوجرسی،میری لینڈ،میسوری،نبراسکا،پینسلوانیا اوریوٹاہ میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ امریکی ریاست نبراسکا میں اومی کرون ویرینٹ کے 6 کیسزرپورٹ ہوئےہیں جبکہ کیلی فورنیا،کولوراڈو،ہوائی،منی سوٹا اورنیویارک میں بھی اومی کرون ویرینٹ کے کیسزرپورٹ ہوچکےہیں۔ خیال رہےکہ دنیا بھرکےتقریباً 40 ممالک میں اومی کرون ویرینٹ کےکیسزرپورٹ ہوچکےہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ اومی کرون جنوبی افریقا میں کورونا کی ڈیلٹا قسم سےزیادہ تیزی سےپھیل رہا ہے۔ ڈیلٹا کےمقابلےمیں بیماری دوبارہ لاحق ہونےکا خدشہ بھی 3 گنا زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.