انٹرنیشنل

خواتین کے متعلق طالبان کا بیان،امریکا بھی میدان میں آگیا

تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ طالبان کے خواتین سے متعلق حکم نامے کا خیرمقدم کرتے ہیں

خواتین کے متعلق طالبان کا بیان،امریکا بھی میدان میں آگیا،امریکی نمائندہ خصوصی برائےافغانستان تھامس ویسٹ نےکہا ہےکہ طالبان کے خواتین سےمتعلق حکم نامےکا خیرمقدم کرتےہیں،افغان خواتین کوتعلیم،ملازمت،سیاست اورمیڈیا تک رسائی یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔ امریکی نمائندے تھامس ویسٹ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ افغان خواتین کوتمام شعبوں تک رسائی یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔

خیال رہےکہ طالبان حکومت نےخواتین کےحقوق سےمتعلق حکم نامہ گزشتہ روزجاری کیا تھا جس میں ہدایت کی گئی ہےکہ لڑکیوں کی شادی کےلیےاُن کی رضامندی حاصل کرنا چاہیے،حکم نامےکی خلاف ورزی کرنےوالوں کوسزائیں دی جائیں گی۔ حکم نامہ میں یہ بھی کہا گیا کہ خواتین کوزبردستی شادی پرمجبورنہیں کیا جانا چاہیےاوربیواؤں کوان کےمرحوم شوہرکی جائیداد میں حصہ ملنا چاہیے۔ واضح رہےکہ افغانستان کا اقتدارسنبھالنےکےبعد سےتاحال کسی ملک نےطالبان کی حکومت کوتسلیم نہیں کیا ہے۔ عالمی قوتوں کا کہنا ہےکہ طالبان کے خواتین کےساتھ رویےاوربرتاؤکودیکھتےہوئےانھیں تسلیم کرنےکا فیصلہ کیا جائےگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.