انٹرنیشنل

اومی کرون مریض کیسے ٹھیک ہو رہے ہیں؟ جنوبی افریقن ڈاکٹر کا دعویٰ

ڈاکٹراینجیلک کوئیٹزی کا کہنا ہے کہ اومی کرون مریضوں میں معمولی علامات ہیں

اومی کرون مریض کیسے ٹھیک ہو رہےہیں؟ جنوبی افریقن ڈاکٹرکا دعویٰ، جنوبی افریقہ میڈیکل ایسوسی ایشن کی سربراہ ڈاکٹراینجیلک کوئیٹزی کا کہنا ہےکہ اومی کرون مریضوں میں معمولی علامات ہیں اوروہ اسپتال میں داخل ہوئےبغیرصحت یاب ہورہےہیں۔ انہوں نےکہا کہ غیرویکسین شدہ افراد میں بھی نئےویرئنٹ کی معمولی علامات ہی سامنےآرہی ہیں، تاہم کورونا وائرس کےنئےویرئنٹ کےخطرے کی شدت اوراس کےپھیلاؤ کا تعین ابھی ہونا باقی ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی سےبات کرتےہوئےڈاکٹرکوئیٹزی کا کہنا تھا کہ گذشتہ 10 روزمیں کورونا کی نامعلوم علامات کےساتھ تقریباً 30 مریضوں کا معائنہ کیا، متاثرہ افراد کوغیرمعمولی شدید تھکاوٹ کی شکایت تھی، بیشترمریض 40 سال سےکم عمرتھےجن میں سے نصف افراد غیرویکسین شدہ تھے۔

انہوں نےبتایا کہ کچھ مریضوں میں پٹھوں کےدرد،گلےکی خراش،خشک کھانسی اوربخارکی علامات تھیں۔ واضح رہےکہ جنوبی افریقہ میں حالیہ رپورٹ ہونےوالےکورونا کیسزمیں تین تہائی اومی کرون کےکیسزبتائےجارہےہیں اوران میں اضافےکا خدشہ بیان کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.