انٹرنیشنل

سری لنکن وزیراعظم کے بیٹے کی سیالکوٹ میں قتل ہونیوالے فیکٹری منیجر کے گھر آمد

ملاقات میں مقتول فیکٹری منیجر کی اہلیہ اور دو بچے بھی موجود تھے‘ سری لنکن وزیراعظم کے بیٹے نے وزیر اعظم پاکستان سے انصاف کی اپیل کی

سری لنکن وزیراعظم مہندر راجہ پاکسا کے وزیر بیٹے نمل راجہ پاکسا سیالکوٹ میں قتل ہونے والے فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کے دارالحکومت کولمبو کے گھر پہنچے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سری لنکا کے وزیر نوجوانان اور اسپورٹس نمل راجہ پاکسا نے پریانتھا کمارا کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقتول فیکٹری منیجر کی اہلیہ اور دو بچے بھی موجود تھے۔ سری لنکن وزیراعظم کے بیٹے نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کی اپیل کی۔

مقتول فیکٹری منیجر کی اہلیہ کا کہنا تھاکہ میرے شوہر معصوم انسان تھے، خبروں سے پتا چلا کہ بیرون ملک اتنا کام کرنے کے باوجود میرے شوہر کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے سری لنکا کے صدر اور پاکستان کے صدر و وزیر اعظم سے منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ میرے شوہر اوردو بچوں کو انصاف دیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق تعلیم کے اعتبار سے پریا نتھا کمارا ایک انجینئر تھے اور ان کے دو بچے ہیں جن کی عمریں 14 اور 9 سال ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.