انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

دنیا بھر میں پھیلی موذی وباء کورونا وائرس کب ختم ہوگا؟ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی حیران کن نئی پیشگوئی، سب سن کر حیران و پریشان رہ گئے

توقع ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کورونا وائرس کی وبا کا خطرناک مرحلہ 2022 میں کسی وقت ختم ہوجائے گا: بل گیٹس کی پیشگوئی

دنیا بھر میں پھیلی موذی وباء کورونا وائرس کب ختم ہوگا؟ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی حیران کن نئی پیشگوئی، سب سن کر حیران و پریشان رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس کے خاتمے سے متعلق حوصلہ افزا پیش گوئی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس نے یہ پیش گوئی اپنے بلاگ گیٹس نوٹس میں 2021 کے ریویو تحریر کرتے ہوئے کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ‘ایک اور پیشگوئی کرنا احمقانہ عمل لگ رہا ہے مگر میرا خیال ہے کہ وبا کا خطرناک مرحلہ 2022 میں ختم ہو جائے گا۔ بل گیٹس نے وبا کے خاتمے کی کوئی مخصوص تاریخ تو نہیں بتائی تاہم انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ وبا کا خطرناک مرحلہ 2022 میں کسی بھی وقت اختتام پذیر ہوجائے گا۔ اپنی تحریر میں ان کا کہنا ہے کہ وہ پر امید تھے کہ کورونا کی وبا کا خاتمہ جلد ہوجائے گا مگر ایسا ہوتا ممکن نظر نہیں آتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.