انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

نابینا نجومی نے سال 2022ء کے متعلق کیا پیش گوئیاں کیں، دنیا کو کس قسم کے بحران کا سامنا کرنے پڑے گا؟ پوری دنیا میں ہنگامہ برپا کر دینے والی رپورٹ آگئی

2022 میں آسٹریلیا اور ایشیائی ممالک کو سیلاب اور زلزلے کا سامنا ہوگا جس سے کئی زندگیاں ضائع ہوجائیں گی: نجومی بابا وانگا کی پیش گوئی

نابینا نجومی نے سال 2022ء کے متعلق کیا پیش گوئیاں کیں، دنیا کو کس قسم کے بحران کا سامنا کرنے پڑے گا؟ پوری دنیا میں ہنگامہ برپا کر دینے والی رپورٹ آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بلغاریہ کی نامور خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا نے گذشتہ سالوں کی طرح 2022 میں رونما ہونے والے واقعات کی بھی پیش گوئی اپنے مرنے سے قبل کی تھی۔ بابا وانگا نے سال 2022 کے لیے جو پیش گوئیاں کیں ان کے مطابق 2022 میں آسٹریلیا اور ایشیائی ممالک کو سیلاب اور زلزلے کا سامنا ہوگا جس سے کئی زندگیاں ضائع ہوجائیں گی۔ اس کے علاوہ جہاں دنیا پہلے ہی کورونا وائرس جیسی عالمی وبا کے شکنجے میں ہے وہیں بابا وانگا کے مطابق محققین سائبیریا میں ایک مہلک وائرس دریافت کریں گے، یہ وائرس لوگوں میں بہت تیزی سے پھیلے گا جب کہ اس سے بچنے کا انتظامات کرنے میں بھی بہت وقت لگ جائے گا۔ بابا وانگا کی پیش گوئی کے مطابق بھارت کی کئی ریاستوں کو 2022 میں بھی ٹڈی دل کے حملے کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

اس سے قبل 2020 میں بھی ریاست گجرات، راجستھان اور مدھیا پردیش میں ٹڈی دلوں نے حملہ کیا تھا۔ بابا وانگا کے دعوے کے مطابق اومواموا نامی سیارچہ زمین پر زندگی کی تلاش کے لیے ایلین بھیجے گا۔ جہاں دنیا پہلے سے ہی پانی کی کمی کے مسئلے سے دوچار ہے وہیں بابا وانگا کے مطابق 2022 میں دنیا کے کئی شہر پانی کی قلت کا شکار ہوں گے۔ مزید برآں بابا وانگا کی پیش گوئیوں میں ایک پیش گوئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی کی گئی ہے، جہاں لوگ پہلے ہی ٹیکنالوجی کے استعمال کے عادی بن چکے ہیں وہاں 2022 میں لوگوں کا استعمال مزید بڑھ جائے گا اور لوگ ذہنی مریض بن جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.