انٹرنیشنل

کورونا وائرس کا خطرہ، قطر میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے 

سکولوں اور ایلیمنٹری کلاسز میں تدریسی عمل 2 جنوری سے ایک ہفتے کیلئے معطل کیا گیا ہے

 قطر میں دنیا بھر میں پھیلی ہوئی موذی وباء کورونا وائرس کے پھیلائو کا خطرہ بڑھنے کی وجہ سے یہاں کے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق قطر میں اسکولوں اور ایلیمنٹری کلاسز میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا ہے۔ قطر کی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ سکولوں اور ایلیمنٹری کلاسز میں تدریسی عمل 2 جنوری سے ایک ہفتے کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے طلبہ کیلئے آن لائن کلاسز کو یقینی بنائیں۔ ادھر وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قطر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 533 کیسز ریکارڈ ہوئے، قطر میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 380 فعال کیسز ہیں ،اور 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک شخص کا انتقال ہوا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق قطر میں کورونا سے مجموعی طورپر 618 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.