انٹرنیشنل

بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز،پابندیاں لگ گئیں

کورونا کیسزبڑھنےپرریاست تلنگانہ میں 8 جنوری سے 16جنوری تک اسکول بند کردیئےگئےہیں

بھارت میں کورونا کےبڑھتےکیسز،پابندیاں لگ گئیں، بھارتی میڈیا کےمطابق کورونا کیسزبڑھنےپرریاست تلنگانہ میں 8 جنوری سے 16جنوری تک اسکول بند کردیئےگئےہیں جبکہ ممبئی میں کورونا میں اضافےکےسبب اسکول بند کردیئےگئےہیں۔ بھارتی ریاست پنجاب کےکچھ علاقوں میں رات کا کرفیونافذ کردیا گیا ہےجہاں پر بارز،سنیما،مالزاورریسٹورنٹس پر 50 فیصد افراد کواجازت دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہےکہ پنجاب میں جم بند رہیں گےجبکہ مکمل ویکسین شدہ افراد دفترجاسکیں گے۔

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ بھارت میں گزشتہ روزکورونا کے 37 ہزار 379 کیسزاور 124 اموات رپورٹ ہوئیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ بھارت میں اومی کرون ویرینٹ کےکیسزکی تعداد 1892 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہےجبکہ یونین وزیرمہندرا ناتھ پانڈےبھی کورونا میں مبتلا ہوگئےہیں۔ دلی کےوزیراعلیٰ اروند کیجروال کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،ان میں کورونا کی معتدل علامات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.