انٹرنیشنل

جاپان: کورونا کیسز میں اچانک ریکارڈ اضافہ

جاپان میں کورونا کیسزکی تعداد میں گزشتہ سال ستمبرکےبعد سےاچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

جاپان میں کورونا کیسزکی تعداد میں گزشتہ سال ستمبرکےبعد سےاچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس حوالےجاری ہونےوالےاعداد وشمار کےمطابق گزشتہ روزٹوکیومیں 2198 جبکہ اوساکا میں 1711، اوکیناوا میں 1644 کیسزریکارڈ کیےگئے۔ رپورٹس کےمطابق ٹوکیومیں گزشتہ سال ستمبرکےبعد پہلی دفعہ 2 ہزارسےزائد کیسزریکارڈ کیےگئے۔ واضح رہےجاپان بھرمیں آج ریکارڈ کیےجانےوالےکورونا مریضوں کی تعداد 13052 رہی ہے۔

دوسری جانب چین میں اومی کرون ویرینٹ کےکیسزبڑھنےسےعالمی سپلائی چین متاثرہونےکا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کورونا کیسزبڑھنےسےچین کی صنعتوں اوربندرگاہوں پرکام متاثرہونےکا خطرہ ہے۔ دنیا کےسب سےبڑے تجارتی ملک چین میں تجارتی کام متاثرہونےسےعالمی سپلائی چین بھی شدید متاثرہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.