انٹرنیشنل

مغربی بنگال میں ٹرین کو حادثہ، 9 افراد ہلاک

بھارت میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

مغربی بنگال میں ایک مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں اب تک 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 40 سے زائد زخمی ہیں۔بھارتی ریلوے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتریں جس میں 45 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 9 افراد کی ہلاکتوں کے بعد مزید اموات کا خدشہ ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کرکے بوگیوں کو ٹریک سے ہٹاکر اسے کلیئر کردیا گیا ہے جب کہ اس علاقے میں ٹرین سروس بھی بحال کی جاچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.