انٹرنیشنل

امریکا اور روس کے درمیان بڑے تنازع کا خطرہ ٹل گیا

واشنگٹن اورماسکوکےاعلیٰ سفارت کاروں نےیوکرین کےمعاملےپرتناؤکم کرنےکےلیےکام کرنےپراتفاق

امریکا اور روس کے درمیان بڑے تنازع کا خطرہ ٹل گیا، واشنگٹن اورماسکوکےاعلیٰ سفارت کاروں نےیوکرین کےمعاملےپرتناؤکم کرنےکےلیےکام کرنےپراتفاق،امریکا کی جانب سےروسی سلامتی کےمطالبات پرتحریری جواب دینےکا وعدہ اوردونوں ممالک کےصدورکےدرمیان ملاقات کےامکان کورد نہیں کیا گیا۔ غیرملک خبررساں ادارےکےمطابق جیسےجیسےخدشات بڑھ رہےہیں کہ روس اپنےمغرب نوازپڑوسی ملک پرحملہ کرسکتا ہے،امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نےجنیوا میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے 90 منٹ کی ملاقات میں روسی حملےکی صورت میں سخت مغربی انتقامی کارروائیوں کی تجدید کی ہے۔

انٹونی بلنکن نےاعلیٰ سطح کی بات چیت کو’بےخوف‘ اور’غیرمناظرانہ’ قراردیا جبکہ سرگئی لاروف نےمذاکرات کےدوران سرد جنگ کے سابق دشمنوں کےدرمیان درجہ حرارت میں کمی کی امید بھی ظاہرکی۔ روس نےیوکرین پرحملہ کرنےکےمنصوبےسےانکارکیا ہےلیکن ساتھ ہی یوکرین کی سرحد پراپنےہزاروں فوجیوں کوتعینات کردیا ہےاورسلامتی کی ضمانت کا مطالبہ کیا ہےجس میں نیٹومیں شامل ہونےپریوکرین پرمکمل پابندی شامل ہے۔ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ واشنگٹن، اگلےہفتےروس کےساتھ تحریری خیالات کا تبادلہ کرے گا جس میں وہ اپنی پوزیشن بھی واضح کرےگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.