انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

بھارت نے پاکستانیوں کے 35 یوٹیوب چینلز کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا، چینلز پر کیا الزامات عائد کیے گئے؟ ہوش اڑا دینے والے حقائق منظر عام پر آگئے

بھارت کی حکومت نے جمعہ کے روز پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز اور متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے ہیں

بھارت نے پاکستانیوں کے 35 یوٹیوب چینلز کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا، چینلز پر کیا الزامات عائد کیے گئے؟ ہوش اڑا دینے والے حقائق منظر عام پر آگئے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی حکومت نے جمعہ کے روز پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز اور متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے۔ اسی طرح کا ایک ایکشن دسمبر میں بھی لیا گیا تھا جب بھارت نے 20 پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کیے تھے۔ بھارت کی وزارت اطلاعات کے سیکریٹری اپوروا چندرا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن یوٹیوب چینلز کو بند کیا گیا ہے ان کے ویوز کی تعداد 130 کروڑ سے زیادہ تھی۔ یہ پاکستان سے باہر سے آپریٹ کیے جا رہے تھے اور ان کے ذریعے بھارت کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی تھیں۔ اس موقع پر بھارتی وزارت اطلاعات کے جوائنٹ سیکریٹری وکرم سہائے نے بتایا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے 35 یوٹیوب چینلز کے علاوہ دو ٹوئٹر ہینڈلز ، دو انسٹاگرام اکانٹ، دو ویب سائٹس اور ایک فیس بک اکانٹ بھی بند کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے بڑے یوٹیوب نیٹ ورک جن میں TALHA (KHOJI TV) FILMS، Apni Dunya Network شامل ہیں، کے علاوہ پاکستان کے صحافیوں کو بھی ٹارگٹ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.