انٹرنیشنل

شمالی کوریا کا مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

جنوبی کوریا نےدعویٰ کیا ہے کہ اس کے پڑوسی ملک شمالی کوریا نےمزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے

جنوبی کوریا نےدعویٰ کیا ہے کہ اس کے پڑوسی ملک شمالی کوریا نےمزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ اس حوالےسےجاپان نے بھی تصدیق کرتےہوئےکہا ہےکہ شمالی کوریا کےمیزائل جاپان کےایکسکلوسیواکانومک زون کےباہرگرے ہیں۔ جاپانی وزیرِاعظم نےاس میزائل تجربےکی مذمت کرتےہوئےکہا ہےکہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ شمالی کوریا کا یہ میزائل تجربہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے بھی شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کی مذمت کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے رواں ماہ چھٹی مرتبہ میزائل تجربات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.