انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

عمران خان کے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹانے اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر افغان طالبان نے کیا مؤقف اپنایا؟ ایک نئی بحث چھیڑ گئی

افغان حکومت دونوں ممالک کے درمیان اچھے اقتصادی اور سیاسی تعلقات کی خواہاں ہے: افغانستان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی

عمران خان کے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹانے اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر افغان طالبان نے کیا مؤقف اپنایا؟ ایک نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امارت اسلامی افغانستان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا ہے کہ افغان حکومت دونوں ممالک کے درمیان اچھے اقتصادی اور سیاسی تعلقات کی خواہاں ہے۔ انعام اللہ سمنگانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ہے جس کے بعد وہ ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.