انٹرنیشنل

دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی گئی

جنگ، کورونا اور مختلف ممالک کی معیشت میں سست روی سے دنیا کے ارب پتی افراد متاثر ہوئے

امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی۔ امریکی جریدے کے مطابق جنگ، کورونا اور مختلف ممالک کی معیشت میں سست روی سے دنیا کے ارب پتی افراد متاثر ہوئے۔ 36 ویں سالانہ رینکنگ میں دنیا کے امیرترین لوگوں میں 2668 افراد شامل ہیں۔ اس لسٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 87 افراد کی کمی ہوئی ہے۔ امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ ارب پتی افراد کی فہرست میں امریکا کا پہلا نمبر ہے جہاں 735 ارب پتی افراد کے پاس مجموعی مالیت 4.7 کھرب ڈالرز ہیں۔

امریکی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک دنیا کےارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبرپرہیں، انکی مجموعی دولت ایک اندازے کے مطابق 219 بلین ڈالر ہے۔ آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم ایمازون کےبانی جیف بیزوس 171 بلین ڈالرمالیت ہونے کے باعث لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے مکیش امبانی 10ویں اورگوتم اڈانی 11ویں نمبر پرہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.