انٹرنیشنل
چین:شنگھائی کےکچھ علاقوں میں وباء کےپھیلاؤ میں کمی
کچھ رہائشی علاقوں کےافراد کودوہفتےبعد گھروں سے نکلنے کی اجازت مل گئی
چین کے شہر شنگھائی کے کچھ علاقوں میں کورونا وباء کے پھیلاؤ میں کمی کےبعد کچھ رہائشی علاقوں کےافراد کودوہفتےبعد گھروں سے نکلنے کی اجازت مل گئی۔ ذرائع کے مطابق شنگھائی میں کوئی نیا کورونا کیس رپورٹ نہ ہونے پر 7 ہزار رہائشی یونٹس پر عائد پابندیاں ختم ہوگئیں۔ دوسری جانب امریکی محکمۂ خارجہ نے بھی کورونا وباء کے پیش نظر امریکی اہلکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ شنگھائی میں واقع قونصل خانے سے نکل جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شنگھائی میں بغیر علامات والے کورونا کے 22 ہزار 348 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اس وقت چین کے 45 شہروں میں مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔