انٹرنیشنل
عمران حکومت کیخلاف سازش،امریکا نے پاک فوج کے موقف کی تائید کردی
محکمہ خارجہ کےترجمان نیڈ پرائس نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ سازش کےحوالےسےامریکا کا پیغام بڑا واضح ہے
عمران حکومت کیخلاف سازش،امریکا نے پاک فوج کےموقف کی تائید کردی،امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ عمران حکومت کیخلاف سازش نہ ہونےسےمتعلق ترجمان پاکستانی فوج کےبیان سےمتفق ہیں۔ محکمہ خارجہ کےترجمان نیڈ پرائس نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ سازش کےحوالےسےامریکا کا پیغام بڑا واضح ہے،ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے،وزیراعظم شہبازشریف اوران کی حکومت کےساتھ کام کرنےکےمنتظرہیں۔
گزشتہ روزاہم پریس کانفرنس میں پاک فوج کےترجمان میجرجنرل بابرافتخارنےکہا تھا کہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی کےاعلامیےمیں سازش کا لفظ نہیں ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ افواہوں کی بنیاد پربےبنیاد کردارکشی کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں،یہ ملک کےمفاد کے سراسرخلاف ہے۔