انٹرنیشنل

برطانوی وزیرعظم بورس جانسن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں اسٹریٹجک دفاع،سفارتی اور اقتصادی شراکت داری پر بات ہوگی

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھارت کے 2 روزہ دورے پر بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد پہنچ گئے، وہ آج مودی سے نئی دہلی میں ملاقات کرینگے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھارتی وزیراعظم مودی سے کل نئی دہلی میں ملاقات کریں گے۔ برطانوی وزیراعظم کے دفترسے جاری بیان کے مطابق بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں اسٹریٹجک دفاع،سفارتی اور اقتصادی شراکت داری پر بات ہوگی جبکہ بورس جانسن آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت میں پیشرفت پر بھی زور دیں گے۔ رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے دورہ بھارت کے دوران 1.3 بلین ڈالرز سے زیادہ کے دو طرفہ سرمایہ کاری کے سودیطے پائیں گے جس سے برطانیہ میں تقریبا 11 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھارتی شہریوں کے لیے زیادہ ہنر مند ویزے دینے کی حمایت کی تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے آزاد تجارتی معاہدے کو تیز کرنے کی کوشش کی جا سکے۔ رپورٹس کے مطابق بورس جانسن پہلے برطانوی وزیر اعظم ہیں جنہوں نے بھارتی ریاست گجرات کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ بورس جانسن نے احمد آباد کے سابرمتی آشرم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دھاگے والا چرخہ بھی چلایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.