انٹرنیشنل
غیر قانونی آئل ریفائنری میں دھماکا، 100 سے زائد ہلاک
نائجیریا میں ایک غیر قانونی آئل ریفائنری میں دھماکے میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہو گئے۔
ایک مقامی حکومتی اہل کار اور ایک ماحولیاتی گروپ نے بتایا ہے کہ نائجیریا کی ریورز ریاست میں تیل صاف کرنے کے غیر قانونی ڈپو میں ہونے والے دھماکے میں رات بھر 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔
پیٹرولیم وسائل کے ریاستی کمشنر گڈ لک اوپیاہ نے ہفتے کے روز کہا کہ ایک غیر قانونی بنکرنگ سائٹ پر آتش زدگی سے سو سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے ہیں جن کی لاشیں بھی ناقابل شناخت ہو گئی ہیں۔
یوتھ اینڈ انوائرمینٹل ایڈووکیسی سینٹر کے مطابق کئی گاڑیاں جو غیر قانونی ایندھن خریدنے کے لیے قطار میں کھڑی تھیں، دھماکے میں جل کر تباہ ہو گئیں۔