انٹرنیشنل
لبنان:60افراد کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی
لبنان کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے ایک بچہ ہلاک ہو گیا ہے تاہم 40 سے زائد افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
لبنانی ریڈ کراس کے مطابق جب کشتی شمالی بندرگاہی شہر طرابلس کے قریب ڈوبی تو اس پر تقریباً 60 افراد سوار تھے۔متعدد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ لبنان اپنی جدید تاریخ کے بدترین معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے۔
سن 2019ء میں معاشی بحران شروع ہونے کے بعد سے ہزاروں لوگ کشتیوں کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کر چکے ہیں۔