انٹرنیشنل

مودی کی مقبو ضہ کشمیر آمد پر دھماکا

کشمیرمیڈیا سروس (کے ایم ایس ) کےمطابق نریندرمودی کےدورے سےکچھ دیرقبل جموں میں دھماکا بھی ہوا

وزیراعظم نریندرمودی کےمقبوضہ کشمیرکےضلع سامبا پہنچنےسےقبل وادی میں دھماکا ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق آرٹیکل 370 کےخاتمےکےبعد نریندرمودی کا مقبوضہ وادی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دوسری جانب کشمیرمیڈیا سروس (کے ایم ایس ) کےمطابق نریندرمودی کےدورے سےکچھ دیرقبل جموں میں دھماکا بھی ہوا، دھماکا مودی کےریلی کےمقام سے 12 کلومیٹردورہوا۔

ادھربھارتی وزیراعظم کےدورےکےموقع پرمقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہےجبکہ قابض انتظامیہ نےوادی کوفوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے۔ نریندرمودی کی آمد کےباعث مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں،پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہےجبکہ نقل وحرکت پرنظر رکھنے کے لیے خصوصی کیمروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.