انٹرنیشنل
شاہ سلمان کی فرانسسی صدرکو دوبارہ منتخب ہونے پرمبارکباد
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نےفرانسیسی صدرایمانوئل میکرون کودوبارہ منتخب ہونے پرمبارکباد دی
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نےفرانسیسی صدرایمانوئل میکرون کودوبارہ منتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے۔ شاہ سلمان نے میکرون اورفرانسیسی عوام کیلئےترقی،خوشحالی، کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی فرانسیسی صدرکو مبارکباد کا پیغام دیا۔
محمد بن سلمان نے فرانس کی مزید ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔ واضح رہے کہ ایمانوئل میکرون اپنی حریف مارین لی پیپن کے مقابلے میں58فیصد ووٹ حاصل کر کے ایک بار پھر فرانس کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب یورپی یونین نےایمانوئل میکرون کو فرانس کا دوسری بار کیلئے صدرمنتخب ہونےپرمبارکباد پیش کی۔