انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

بھارت اور چین ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے، دونوں ممالک کے شہریوں کے خلاف چونکا دینے والا قدم اٹھا لیا گیا، دنیا بھر میں تہلکہ مچا دینے والی خبر آگئی

چین اور بھارت کے درمیان دوریاں بڑھتی جا رہی ہیں اور دونوں ممالک نے شہریوں کے طویل المدتی ویزے فوری طور پر معطل کردیئے

بھارت اور چین ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے، دونوں ممالک کے شہریوں کے خلاف چونکا دینے والا قدم اٹھا لیا گیا، دنیا بھر میں تہلکہ مچا دینے والی خبر آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت نے چین سے آنے والے سیاحوں کے ویزے معطل کر دیئے۔ بھارت نے یہ اقدام چین کی جانب سے بھارتی طلبا کے ویزے معطل کرنے کے بعد اٹھایا ہے۔ بھارتی اقدام کی تصدیق انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی کی ہے۔ بھارت کی جانب سے سیاحوں کے وہ ویزے بھی معطل کیے گئے ہیں جن کی میعاد دس سال تک تھی۔

قبل ازیں چین نے ان بھارتی طلبا کے ویزے معطل کردیئے تھے جو چین میں کورونا سامنے آنے کے بعد اپنے ملک چلے گئے تھے اور وہ گھر سے ہی آن لائن کلاسیں لے رہے تھے۔ چین کا موقف تھا کہ یہ طلبا دو سال بعد بھی واپس نہیں آئے جب کہ کورونا پابندیاں بھی نرم کردی گئی تھیں۔ ایسے طلبا کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ بھارت اور چین کے درمیان تلخی میں اضافہ اگست 2019 میں بھارت کی جانب سے لداخ کے ان علاقوں کو بھی وفاقی اکائی میں شامل کرنے کے بعد ہوا جس پر چین ملکیت کا دعوی رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.